Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم قتل

مقتول کو سینے اور ٹانگ پر گولیاں لگیں، پولیس
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2022 09:41pm

کراچی میں ڈکیت راج ختم نہ ہوسکا، یونیورسٹی روڈ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم بلال جاں بحق ہوگیا۔

کراچی میں ڈکیت ایک اور گھر کا چراغ بجھا گئے، جواں سالہ بلال پر ڈکیتوں نے رحم نہ کی، مزاحمت کرنے پر فائرنگ کا نشانہ بنا ڈالا- بلال این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے بعد دوستوں کے ہمراہ ہوٹل پر رکا تھا کہ دو ڈکیت آئے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی، بلال نے مزاحمت کی تو ڈکیتوں نے گولی چلادی۔

اس حوالے سے مقتول بلال کے بھائی کا کہنا ہے کہ بلال بھائیوں میں سب سے چھوٹا بھائی ہے، پڑھنے میں ہونہار تھا اور میرٹ پر این ای ڈی میں داخلہ لیا تھا۔

مقتول کے بھائی نے کہا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں سینکڑوں طالب علم آتے جاتے ہیں، لیکن کوئی سیکیورٹی نہیں ہوتی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں نے بلال پر 2 گولیاں چلائی، جس میں سے ایک گولی ان کے ٹانگ پر جبکہ دوسری سینے پر لگی۔

واقعے کے بعد دونوں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

University Road

Karachi university

Street Crimes