Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

دہشتگرد کا راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف۔
شائع 15 دسمبر 2022 05:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے راولپنڈی سے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا ہے، دہشتگرد نے راولپنڈی میں خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشتگرد کے دو ساتھی جیل میں ہیں، سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی سول لائن میں 2009 میں خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 36 افراد شہید ہوئے تھے۔

rawalpindi

CTD

Terrorist Arrested