Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حیدر آباد میں انڈے مہنگے ہوگئے

شہر میں فی درجن انڈوں کی قیمت 290 روپے تک پہنچ گئی
شائع 14 دسمبر 2022 06:08pm
فی انڈہ 25 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فوٹو — فائل
فی انڈہ 25 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جارہا ہے۔ فوٹو — فائل

حیدرآباد میں بھی مہنگائی نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، فی درجن انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

شہر میں فی انڈہ 25 روپے کی قیمت میں فروخت کیا جارہا ہے جب کہ فی درجن انڈوں کی قیمت 290 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہیں کہ انڈے مہنگے ہونے سے خصوصآ بچے ناشتے سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ایک درجن انڈے آسانی سے خرید لیتے تھے لیکن اب مشکل سے چھ انڈے خرید پارہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مرغی کی فیڈ کی قیمت دگنی سے بھی زائد ہونے کا اثر انڈے کی قیمت پر بھی پڑا ہے اور اگر صورتحال یہی رہی تو انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

Inflation

Hyderabad

eggs