Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

دورہ لاہور کے دوران صدر علوی کی عمران خان سے ملاقات کا بھی امکان ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2022 09:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔۔۔ اے پی پی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں۔

عارف علوی خاتون اول کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچے اور گورنر ہاوس میں مقیم ہیں۔

صدر علوی کل والٹن لاہور میں واقع پاک نیول وار کمپلیکس میں منعقدہ میری ٹائم سکیورٹی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلی ہاوس میں ملاقات بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی کی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت سے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا جب کہ اسحاق ڈار سے ملاقاتوں کے حوالے سے پارٹی چیئرمین کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کی تحلیل اور سیاسی عدم استحکام دور کرنے کے لئے عمران خان کے نمائندے کے طور صدر مملکت اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان اب تک 4 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

pti

اسلام آباد

imran khan

President Arif Alvi

lahore visit