Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کو دیگر شہروں سے ملانے والے 8 راستے دو ماہ کیلئے بند کردیئے گئے

راستے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دو ماہ کے لئے بند کئے گئے ہیں، پولیس
شائع 13 دسمبر 2022 10:41pm
نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی روڈ بند۔ فوٹو — فائل
نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی روڈ بند۔ فوٹو — فائل

کمشنر کراچی نے شہر قائد کو دیگر شہروں سے ملانے والے 8 راستے بند کردیئے ہیں۔

یہ راستے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دو ماہ کے لئے بند کئے گئے ہیں جب کہ پولیس کی جانب سے عوام کو آمدو رفت کے لئے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بند کیے گئے راستوں میں سومار گوٹھ، صالو گوٹھ، نور محمد گوٹھ، ہمدرد یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کے دیگر راستے شامل ہیں۔

راستے بند کرنے سے متعلق کمشنر کراچی نے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

Sindh Police

Karachi City

Commissioner Karachi