Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

’کے پی اسمبلی جتنی ترامیم کرلے، عمران خان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے‘

عوام دہشتگردی، مہنگائی، بھتہ کی پرچیوں سے پریشان ہیں، شرجیل میمن
شائع 13 دسمبر 2022 06:30pm
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں، فوٹو: فائل
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں، فوٹو: فائل

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی عمران خان کو بچانے کیلئے جتنی ترامیم کرلے، خان صاحب قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال ٹیکسی کی طرح کیا گیا، غیرقانونی کاموں کو تحفظ دینے کیلئے قانون سازی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دوسروں پر این آر او کا الزام لگاتے ہیں، عمران خان خیبرپختونخواہ اسمبلی سے این آر او لے رہے ہیں-سرکاری وسائل نام نہاد صادق و امین پر خرچ کئے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام دہشتگردی، مہنگائی، بھتہ کی پرچیوں سے پریشان ہیں، صوبائی حکومت عمران خان کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔

imran khan

KPK govt

Sharjeel Memon

NRO Two