Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صحبت پور کی 200 سالہ تاریخی جامع مسجد حکومتی توجہ کی منتظر

براعظم ایشیاء میں منفرد مقام رکھنے والی مسجد اب تزئین و آرائش اور مرمت کی منتظر ہے۔
شائع 12 دسمبر 2022 03:30pm
تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز
تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز

صحبت پور کی دو سو سالہ تاریخی جامع مسجد ایک مذہبی ورثہ ہے جو عدم توجہی کے باعث محکمہ اوقاف کی نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے، حکومتی سطح پر اس کی تزئین و آرائش کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

بلوچستان کےقبائلی رہنماء سردار صحبت خان گولا نے دو سو سال قبل مسجد تعمیرکروا کر اسلام سے اپنی بے پناہ محبت اور دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی تھی۔

 تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز
تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز

قیام پاکستان سے قبل مسجد کی تعمیر میں دہلی اور شکارپور کے کاریگروں نےحصہ لیا تھا۔

مسجد میں کی گئی عمدہ خطاطی ابھی تک دیدہ زیب ہے۔

 تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز
تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز

اس وقت مسجد میں 200 کے قریب نمازیوں کی گنجائش موجود تھی، لیکن دور حاضر میں موجود نمازیوں کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے سائے کیلئے لوہے کا چھپرا تعمیر کیا گیا ہے۔

براعظم ایشیاء میں منفرد مقام رکھنے والی مسجد اب تزئین و آرائش اور مرمت کی منتظر ہے۔

 تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز
تصویر بزریعہ دلشاد کھوسو، نمائندہ آج نیوز

حکومت بلوچستان کو چاہئے کہ اس قدیمی اور تاریخی مسجد کی جانب توجہ دے، تاکہ اس کی تاریخی حیثیت برقرار رہ سکے۔

Sohbatpur

Sardar Sakhi Sohbat Khan Gola

Grand Mosque