Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

300 روپے نہ دینے پر بیوی کو تیسری منزل سے دھکا دیدیا

واقعے کا مقدمہ شوہرعادل کے خلاف رسالہ تھانہ میں درج کرلیا، پولیس حکام
شائع 12 دسمبر 2022 02:42pm
تصویر میں موجود عمارت سے خاتون کو شوہر دیا تھا۔ تصویر/ آج نیوز
تصویر میں موجود عمارت سے خاتون کو شوہر دیا تھا۔ تصویر/ آج نیوز

کراچی میں سِول اسپتال کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دے کرقتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سٹی شبیرسیٹھارکا کہنا ہے کہ ملزم کوعلاقہ تھانہ رسالہ کی حدود سے گرفتارکیا جس کی شناخت عادل کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم نے صبح گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دے دیا تھا، مقتولہ مریم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ شوہرعادل کے خلاف رسالہ تھانہ میں متوفیہ مریم کے والد کی مُدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں والد نے کہا کہ میری بیٹی مریم کو شوہرشادی کے بعد سے روانہ تنگ کرتا تھا، گزشتہ روزہمارے گھرمیں عادل آیا اور بیٹی سے جھگڑا کیا اسی دوران عادل نے بیٹی کوعمارت سے دھکا دے دیا۔

پولیس نے جھگڑے کے حوالے سے بتایا کہ عادل نے مریم سے پیسے مانگے تھے لیکن 300 روپے کم دینے پردونوں کا جھگڑا ہوا، جبکہ گرفتار ملزم عادل کے ساتھ مزید تفتیش کررہے ہیں۔

civil hospital

Karachi Crime