Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

انسانی حقوق کا عالمی دن اور سڑک کنارے مقیم خاتون

موسم سرما کی ٹھٹھرتی راتوں اور سرسراتی ہواؤں کے تھپیڑے کھاتی خاتون تین برسوں سے سڑک کنارے مقیم ہیں۔
شائع 10 دسمبر 2022 05:32pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پوری دنیا میں انسانی حقوق کا عالمی دن زور و شور سے منایا جارہا ہے، لیکن آج بھی روٹی، کپڑا اور مکان کے بنیادی حقوق سے بہت سے شہری محروم ہیں۔

ایک ایسی ہی لاوارث خاتون گزشتہ تین برس سے بھلوال کے ریلوے اسٹیشن چوک میں سڑک کے کنارے مقیم ہیں، جو سردی ہو یا گرمی سڑک کے کنارے پڑی زندگی کے دن گزار رہی ہیں۔

موسم سرما کی ٹھٹھرتی راتوں اور سرسراتی ہواؤں کے تھپیڑے کھاتی یہ خاتون گزشتہ تین برسوں سے بھلوال کے ریلوے اسٹیشن چوک میں سڑک کنارے مقیم ہیں۔

دن ہو یا رات خاتوں اسی طرح سڑک کے کنارے پڑی رہتی ہیں، انہیں کچھ خوش عقیدہ لوگ اکثر کھانے پینے کی چیزیں دیتے رہتے ہیں لیکن یہ کسی سے کچھ نہیں مانگتیں۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بسنے والے شہری اپنے ارباب اختیار سے سوال کرتے ہیں کہ اسلام تو ہر ایک کے حقوق کا نگہبان ہے، پھر ایسے لاوارث لوگوں کا وارث کوئی کیوں نہیں بن رہا۔

Bhalwal

Woman living on street