کراچی: نئے ایڈمنسٹریٹر کا بڑا اعلان، نان آکشن پارکنگ سائٹس سے پارکنگ فیس ختم
کراچی کے نئے ایڈمینسٹریٹر نے شہریوں کے لئے نان آکشن پارکنگ سائٹس پر پارکنگ کی فیس نہ لینے کا اعلان کیا ، لیکن کے ایم سی افسران نے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے عہدہ سمنبھالتے ہی بڑا اعلان کیا تھا کہ نان آکشن پارکنگ سائٹس سے اب فیس وصولی نہیں ہو گی۔
ایڈمینسٹریٹر کراچی کے دیئے گئے حکمنامہ پر صرف کاغذی کارروائی کی گئی، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے صرف چھ نان آکشن سائیٹس کا آرڈر نکالا۔
آرڈر میں کہا گیا کہ ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکو سے سول اسپتال کے سگنل تک، لائٹ ہاؤس سے سارائی روڈ تک، میمن مسجد سے ٹاور کے روڈ تک پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی۔
اسی طرح یونیورسٹی روڈ پر سوک سینٹرسے ڈی ایم سی ایسٹ کے آفس تک، ابن سینا اسپتال کے باہر اور کلفٹن کے کرسٹل کورٹ پر بھی پارکنگ فری ہے۔
لیکن ایڈمیسنٹریٹر کراچی کے احکامات پر رتی برابر بھی عمل نہ ہوا۔
گلشن اقبال کے علاقے ابن سینا اسپتال کے باہر پارکنگ مافیا تاحال شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کررہی ہے۔
پارکنگ مافیا کے ایک نمائندے نے رسیدیں دکھاتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ رسیدیں کے ایم سی سے حاصل کی ہیں۔
شہری کا کہنا ہے کہ کار پارکنگ کے 50 روپے لیے جارہے ہیں۔
Comments are closed on this story.