Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

راولپنڈی: چکری روڈ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

فائرنگ زمین کے تنازع پردوگروپوں کے درمیان ہوئی، ذرائع
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2022 10:56am
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز
تصویر/ نمائندہ آج نیوز

راولپنڈی میں چکری روڈ پر ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ زمین کے تنازع پردو گروپوں کے درمیان ہوئی۔

چکری روڈ پر کئی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ فائرنگ کے تازہ واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ زیرتعمیر ہاؤسنگ سوسائٹی ہے جہاں بلڈزور اور دیگر تعمیراتی مشینری موجود ہے۔

ویڈیوز میں جائے وقوعہ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور اہلکار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اورملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ زخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ساتھ ہی انہوں نے فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

rawalpindi