Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: چارجڈ پارکنگ کے بغیر آکشن کے تمام ٹھیکے منسوخ

مختلف سڑکوں پر پارکنگ فیس نہ لینے کی ہدایت۔
شائع 09 دسمبر 2022 08:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کی پہلی میٹنگ کے بعد کے ایم سی افسران کی پھرتیاں شروع ہوگئی۔

سینئر ڈائریکٹر زو اور ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے حکم بجا لانے میں باقی افسران کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سینئر ڈائریکٹرز نے بغیر آکشن کے تمام ٹھیکے کینسل کرکے منسوخی کے آرڈرز بھی جاری کر دیے۔

مختلف سڑکوں پر پارکنگ فیس نہ لینے کی بھی ہدایت کردی۔

اس سے قبل، ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے آتے ہی بغیر آکشن شدہ سائٹس سے پارکنگ فیس وصول نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے سائٹس کے فوری آکشن کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کے مطابق کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور کے ایم سی کے پارکوں کے ٹھیکوں کو آج سے بند کیا جائے گا۔

administrator karachi

karachi

Dr Saif Ur Rehman

parking issue