Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا فرار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔
شائع 09 دسمبر 2022 07:15pm
Firing near Baloch colony bridge on Shahr-e-Faisal in Karachi | Aaj News

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار ہوگیا۔

شاہراہ فیصل بلوچ پل کے قریب لوٹ مار کے بعد ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش بہادر سیکیورٹی گارڈ نے ناکام بنادی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ہی دوران منی ایکسچینج کمپنی کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈ سڑک کے بیچ آیا اور ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کردی۔

فرار ہوتے ملزمان اور سیکیورٹی گارڈ انتہائی قریب سے ایک دوسرے پر گولیاں برساتے رہے۔ سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے حماد نامی ڈاکو مارا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

karachi

police

baloch colony