Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیلوں میں قید بچے بھی اب تعلیم حاصل کرپائیں گے

بچہ اگرجیل میں ڈاکٹر بھی بننا چاہے، تو یہ اس کا حق ہے، وفاقی وزیرصحت
شائع 09 دسمبر 2022 02:57pm

جیلوں میں قید بچے بھی اب نرسنگ، الائیڈ ہلتھ سائنسزاور (ایم بی بی ایس) میں داخلے وتعلیم حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی وزیرصحت عبد القادرپٹیل نے کہا ہے کہ سال 2023 سے پاکستان کی تمام جیلوں میں قید بچوں کو نرسنگ، الائیڈ ہلتھ سائنسز، اور ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن اور تعلیم دی جائے گی۔

عبد القادرپٹیل کا کہنا تھا کہ تمام پبلک سیکٹرمیڈیکل یونیورسٹیز کو یہ لازم کیا جائے گا کہ کوئی بھی بچہ اگرجیل میں ڈاکٹر بھی بننا چاہے، تو یہ اس کا حق ہے۔

اس کےعلاوہ فیصلے سے متعلق پاکستان میڈیکل کمیشن کو بھی ہدایت جاری کردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں موجود لائق اورذہین بچوں کو ڈاکٹر، نرسز، اور میڈیکل کے کسی بھی شعبے میں تعلیم حاصل کرنے کےلئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ اس کا مقصد جیل میں قید تمام بچوں کومعاشرے میں ایک نمایاں مقام دلانا ہے۔

MBBS

Jail Inmates

Pakistani Jails

Medical Education