Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سید سیف الرحمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا

تمام بلدیاتی اداروں سے مل کر شہرکی تعمیر و ترقی پر کام کریں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2022 12:19pm
کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی  بحالی پہلی ترجیح ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن
کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن

ڈاکٹرسید سیف الرحمان نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی کا (کے ایم سی) بلڈنگ پہنچنے پر افسران نے استقبال کیاجبکہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سیف الرحمان نے مختلف محکمہ جاتی سربراہان سے ملاقات کی۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی پہلی ترجیح ہے، پارکوں کی حالت بہتربنائیں گے، گرین بیلٹ کو درست کیا جائے گا اور تمام بلدیاتی اداروں سے مل کر شہرکی تعمیر و ترقی پر کام کریں گے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ تمام فٹ پاتھوں سے فوری طورپر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ساتھ ہی کے ایم سی کے اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے بھر پوراقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر بیرسٹر مرتضی وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی ہے اور ان کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔

ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے کہا کہ اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے اقدامات کریں گے۔