Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری
شائع 09 دسمبر 2022 11:37am
امریکی ڈالر
امریکی ڈالر

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد روپیہ اپنی قدر پھر کھونے لگا۔

انٹربینک میں کاروبار کے دوران آج بھی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کا لین دین 224 روپے 50 پیسے میں کیا گیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 224 روپے 36 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 233 روپے ہے۔

karachi

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices