Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی

زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ایدھی حکام
شائع 08 دسمبر 2022 09:04pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے۔

سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاتون اور 4 بچے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گیس کی بندش کے دوران چولہےکا وال کھلا رہ گیا تھا، گیس آنےکے بعد کچن میں ماچس جلانے کے دوران دھماکا ہوا۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

karachi

cylender blast

Baldia Town