Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست پر بحال، نثار کھوڑو فارغ

فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد الیکشن کمیشن نشست پر دوبارہ انتخاب کروائے گا
شائع 08 دسمبر 2022 09:01pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: الیکشن کمشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے نشست پر بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کا نوٹی فکیشن بحال کردیا ہے۔

فیصل واؤڈا کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست پر بحالی کے بعد فیصل واوڈا استعفیٰ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر دوبارہ انتخاب کروایا جائے گا۔

اسلام آباد

senate

faisal vawda

Election commission of Pakistan

nisar khuhro