Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں ساتھ نبھاتے ہیں‘

اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے، مونس الہٰی
شائع 08 دسمبر 2022 06:23pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ہر موقع پر عمران خان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الہٰی سے پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ہم وضع دار لوگ ہیں، جس کے ساتھ چلتے ہیں ساتھ نبھاتے ہیں۔ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، جب چاہیں واپس لے لیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، جب تک اللہ کو منظور ہوگا کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا جم غفیر عمران خان کو دیکھ کر کانپ رہا ہے، اپوزیشن والے خوفزدہ ہیں کہ عمران خان اب کیا کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو بھی اپوزیشن کا حکومت بنانے کا خواب ادھورا ہی رہے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی ہمارے قابل قدر اتحادی ہیں ان پر پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے ہمارا ساتھ دے کر دل جیت لئے۔

imran ismail

Moonis Elahi

amir kiyani