Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا، محسن رانجھا

توشہ خانہ ریفرنس تاحیات نااہلی کا تھا، لیگی رہنما
شائع 08 دسمبر 2022 03:19pm
لیگی رہنما محسن رانجھا (فوٹو:فائل)
لیگی رہنما محسن رانجھا (فوٹو:فائل)

مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس تاحیات نااہلی کا تھا، سزا بھی نااہلی کی ہونی چاہئیے تھی۔

اسلام آباد میں پرس کانفرنس کرتے ہوئے محسن شاہنوازرانجھا کا کہنا تھا عمران خان نے جھوٹا حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کروایا، ہمارے خیال میں 62 ون ایف کے تخت سزا تاحیات نااہلی کی بنتی ہے۔

دوران پریس کانفرنس محسن شاہنوازرانجھا نے بشری بی بی اور ذلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک کا بھی ذکرکیا اوربولے مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے، لیکن فتنہ کاخاتمہ اس سے زیادہ ضروری ہے۔

محسن شاہنوازرانجھا کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعوے دار نے توشہ خانے کی خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑیاں تک بیچ ڈالیں۔

imran khan

election commision

Mohsin Ranjha