Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کیک کھاتے چوہے کی ویڈیو کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

'ویڈیو بھارت کی کسی آئن لائن نیوزسروس سے اٹھا کر پھیلائی جا رہی ہے'
شائع 08 دسمبر 2022 03:21pm

بلوچستان حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پرکیک کھاتے چوہے کی وائرل ویڈیو کو چیف سیکرٹری کی میٹنگ سے منسوب کرنے کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی ٹائم لائنزپرگزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کسی میٹنگ کے دوران ایک چوہا شرکاء کی نظربچاکرمیز پر رکھی پلیٹ میں سے کیک پیس کُتررہا ہے۔

ابتداء میں یہ ویڈیوازراہ تفنن شیئرکی گئی تاہم بعد میں کئی ٹوئٹرہینڈلرزنے دعویٰ کیا کہ یہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی کسی میٹنگ کے دوران بنائی جانے والی ویڈیو ہے۔

معاملے پرتبصروں کے بعد بلوچستان حکومت کی جانب سے تردید سامنے آئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویڈیو بھارت کی کسی آئن لائن نیوز سروس سے اٹھا کر پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم سختی سے تردید کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران چوہے کی موجودگی کو دکھا کر بلوچستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

فرح عظیم کے مطابق وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں، اس طرح کی جعلی ویڈیو بنا کر کسی بھی علاقے سے منسلک کرنا نامناسب اقدام ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے صارفین سے گزارش کی کہ وہ بناء تصدیق کیے اس قسم کی غیر مصدقہ ویڈیوز کو شیئرکرنے سے گریز کریں۔

بلوچستان

Farah Azeem

Rat viral Video