Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھڑیوں کی فروخت سے متعلق عمران خان کی اہلیہ اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

مبینہ آڈیو لیک میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے عمران خان کی گھڑیاں بیچنے کی بات کررہی ہیں۔
شائع 08 دسمبر 2022 02:20pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو لیک میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری سے عمران خان کی گھڑیاں بیچنے کی بات کررہی ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی زلفی بخاری کو کہہ رہی ہیں کہ زعمران خان نے کہا ہے ان کی گھڑیاں ہیں، آپ بیچ دیں، گھڑیاں خان صاحب کے زیراستعمال نہیں۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ کیوں کہ گھڑیاں عمران خان کے استعمال کی نہیں ہیں اس لیے وہ چاہ رہے ہیں کہ آپ انہیں بیچ دیں۔ جس کے جواب میں زلفی بخاری کہتے ہیں ضرور مرشد میں کردوں گا۔

آج نیوز آزادنہ طور پر اس آڈیو کی تصدیق نہیں کرسکتا۔

pti

imran khan

Zulfi Bukhari

bushra bibi

audio leak