Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج برقرار، موٹر سائیکل سوار گینگ کی کھلے عام لوٹ مار

ڈاکوؤں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی
اپ ڈیٹ 08 دسمبر 2022 02:43pm
ملزمان نے نجی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا، اسکرین گریب
ملزمان نے نجی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا، اسکرین گریب

روشنیوں کے شہر کراچی میں ڈاکو کھلےعام لوٹ مار کرتے رہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اسی طرح ضلع ایسٹ میں دن دہاڑے 4 موٹر سائیکل سوار گینگ نے دہشت پھیلا کررکھی ہے۔

ڈاکوؤں نے بہادرآباد کے علاقے میں کھلے عام لوٹ مارکی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی، موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج میں نطرآرہا ہے کہ ملزمان نے نجی سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا اور چلتے ہوئے روڈ پربلا خوف لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے قریب سے ایک لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 15 سالہ نیلوفر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ لڑکی کو کسی نے گلا دبا کر قتل کیا تاہم پولیس نے لاش کو کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Karachi Crime