عمران خان نے ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ“ مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی
ملک کے مختلف شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد ہوگا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان حکومت پر مسلسل دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی پرعمل پیرا ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت اور قبل از وقت انتخابات کے نعرے کو گلی کُوچوں میں لے جانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ”الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک“ کو پنجاب کے مختلف شہروں میں پھیلایا جائے گا، ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔
اس کے علاوہ اختتامی ریلی سےعمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی سینئر قیادت اختتامی ریلیوں سے خطاب کرے گی اور ریلیوں میں مہنگائی اور بیڈ گورننس کواجاگر کیا جائے گا۔
imran khan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.