Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی پارٹی ایم کیو ایم کو قبضہ مافیا قرار دے دیا

جس پارٹی سے نومینیٹ ہوا ہوں وہ رات میں ہی آتے ہیں، کامران ٹیسوری
شائع 07 دسمبر 2022 11:39pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو قبضہ مافیا قرار دے دیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کراچی میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) ہاؤس کا دورہ کرکے بلڈرز سے ملاقات کی جنہوں نے گورنر سندھ سے شہر میں زمینوں پر قبضے ہونے کی شکایات کیں۔

اس موقع پر کامران ٹیسوری نے بلڈرز کو اپنا ذاتی قصہ سُناتے ہوئے بتایا کہ ایک بلڈر نے مجھے رات میں کال کرکے قبضے سے آگاہ کیا جس پر میں نے کہا کہ بھائی قبضہ رات میں ہی ہوتا ہے اور جس پارٹی سے نومینیٹ ہوا ہوں وہ رات میں ہی آتے ہیں۔

گورنر سندھ نے قبضہ مافیا کو ملک چھوڑنے کا مشورہ بھی دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا سے کہتا ہوں اپنا بندوبست استنبول یا کسی اور جگہ کرلیں۔

چیرمین آباد الطاف تائی نے کامران ٹیسوری سے مطالبہ کیا کہ تعمیرات کے حوالے سے بحریہ ٹاؤن جیسی سہولیات ایسوسی ایشن کے ممبران کو بھی فراہم کی جائیں۔

karachi

MQM Pakistan

kamran tessori

Builder Mafia