Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ورلڈ باکسنگ چیمپین آصف ہزارہ کا روایتی بھارتی حریف سے مقابلہ

آسڑیلیا میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی شائقین کو ایک بہترین مقابلہ کی توقع
شائع 07 دسمبر 2022 08:01pm

پاکستانی نوجوان پاکستانی ورلڈ چیمپین باکسر سید آصف شاہ ہزارہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں روایتی بھارتی حریف سُمیت کمار کا مقابلہ کریں گے۔

آصف ہزارہ کا تعلق پاکستان کی ہزارہ کمیونٹی اور صوبہ بلوچستان سے ہے۔

آصف نے سات بار نیشنل چیمپئن شپ، ورلڈ ساؤتھ چیمپین شپ اور ساؤتھ پیسیفک کے ٹائٹل اپنے نام کرکے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا۔

سید آصف ہزارہ خود نوجوان ہیں مگر بلوچستان کے نوجوان باکسرز کے لئے بھی بہت کام کرتے ہیں۔

ان کا مقابلہ ہندوستان کے روایتی حریف سُمیت کمار کے ساتھ میلبرن آسڑیلیا میں جمعہ نو دسمبر کو آسڑیلیائی وقت کے مطابق شام 7 بجے اور پاکستان میں دن ایک بجے ہوگا۔

آسڑیلیا میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی شائقین کو ایک بہترین مقابلہ کی توقع ہے اور مختلف اسٹیٹ سے لوگ اس مقابلے کو دیکھنے کے لئے آرہے ہیں۔

آصف ہزارہ نے پاکستانیوں کامیابی کی دعا کی درخواست کی ہے اور بتایا کہ آج تک تمام کامیابیاں صرف اور صرف پاکستانی عوام کی محبت اور تعاون کے نتیجہ سے ممکن ہوئیں۔

Australia

MELBOURNE

Syed Asif Hazara

Sumit Kumar