Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید دو مقدمات درج

آرمی چیف سمیت میجر رینک کے افسران کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر
شائع 07 دسمبر 2022 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید دو مقدمات درج کرا دئے گئے، جس کے بعد مقدمات کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

سرجانی اور رضویہ تھانوں میں درج کرائے گئے درج مقدمات میں اداروں کے خلاف تقریر کو وجہ بنایا گیا ہے۔

سرجانی ٹاؤن تھانے میں شہری دانیال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مدعی مقدمات کے مطابق شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اداروں کے خلاف تقریرکی، شہباز گل کی تقریر سے آرمی چیف سمیت میجر رینک کے افسران کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

گزشتہ روز کراچی کے ہی بریگیڈ تھانے میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

karachi

FIR

shahbaz gill