Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیال کاسترو نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا، عمران خان کا اظہارِ لاعلمی

آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا، عمران خان
شائع 07 دسمبر 2022 04:41pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خیال احمد کاسترو نے پنجاب کی صوبائی کابینہ کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس میں خیال احمد سے حلف لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی گورنر ہاؤس پہنچے اور خیال احمد کاسترو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امید ہے خیال احمد کاسترو نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن نبھائیں گے اور عوام کی خدمت کیلئے دن رات ایک کریں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے مشاورتی اجلاس میں خیال احمد کے وزیر بننے پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ آپ وزیر بن رہے ہیں، آپ کے وزیر بننے سے ہمارے بیانیے کو نقصان پہنچا۔

تاہم، میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر خیال کاسترو کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور عمران خان کے علم میں ہے کہ میں نے صوبائی وزیر کا حلف اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کل کہیں گے تو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، اب تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کے تاریخ 20 دسمبر ہے۔

pti

imran khan

Khayal Ahmad Kastro