Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور:اسموگ کے باعث نجی اداروں کے ملازمین کو گھرسے کام کرنے کی ہدایت

نوٹی فکیشن کا اطلاق آج سے ہوگا
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 02:35pm

لاہور میں تمام نجی ملازمین کے لیے 15 جنوری تک ہفتے میں دو روز گھرسے کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہرمیں اسموگ کے باعث نجی ملازمین کیلئے ہفتے میں 2 دن گھروں سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

عدالتی حکم پر جاری کردہ نوٹی فکیشن کا اطلاق آج سے ہوگا۔

علاوہ ازیں محکمہ اسکول ایجوکیشن نے لاہور میں اتوار کے ساتھ جمعہ اور ہفتے کی بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ، ہفتہ، اتوار کو اسکولز بند رہیں گے۔

smog

smog emergency