Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خاتون سے11 روز کی بچی سمیت بیگ چھیننے کا مقدمہ درج

بچی کو سردی سے بچانے کے لیے بڑے بیگ میں ڈال دیا تھا، والدہ
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 12:23pm

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 11 روز کی بچی کے اغواء کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں والدہ کی مُدعیت میں درج کرلیا گیا ۔

گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب ملزمان بس سے اترنے والی خاتون سے بیگ چھین کرلے گئے تھے جس میں 11 روز کی بچی بھی تھی۔

پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بچی کی والدہ نے بتایا کہ بچی بیمار تھی جسے سردی سے بچانے کے لیے بڑے بیگ میں ڈال دیا تھا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ بس سے اتری ہی تھیں کہ ملزمان آئے اور بیگ چھین کر فرارہوگئے جس میں میری 11 روز کی بچی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی فداحسین کے مطابق متاثرہ خاندان کا دعویٰ ہے کہ 11 روز کی بچی کو بیگ میں رکھا تھا، اس دعویٰ کی صداقت کو جانچ رہے ہیں کیونکہ یہ معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے اورجائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کررہے ہیں جس سے علم ہوجائے گا کہ اصل معاملہ کیا ہے۔

Karachi Crime

Snatching

Infant in bag