Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد : مارگلہ ہلزمیں تیندوا مردہ حالت میں پایا گیا

بلندی سے گرنے کے باعث تیندوے کی موت ہوئی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2022 01:08pm

اسلام آباد کے نیشنل پارک مارگلہ ہلزمیں تیندوا مُردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

وائلڈ لائف حکام نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلندی سے گرنے کے باعث چوٹ تیندوے کے دماغ پر لگی، جوجان لیوا ثابت ہوئی، جس سے موت واقع ہوئی۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مرگلہ ہلزپر سنہیاری کے علاقے میں تیندوا کی ہلاکت کچھ روز قبل ہوئی تھی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسٹوپتھالوجی رپورٹ کے بعد موت کی دیگر وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

تیندوے کو دو روز قبل ہلاک کیا گیا تھا۔ وائلڈ لائف حکام نے تیندوا کی لاش کواپنی تحویل میں لے کر وائلڈ لائف سینیٹرمنتقل کیا، جہاں تیندوے کی ہلاکت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے نواحی علاقے سید پورمیں خوراک کی تلاش میں تیندوے انسانی آبادی میں گھس گئے تھے، جو تقریبا چارسے پانچ تندوے گھنٹوں آبادی کے قریب منڈلاتے رہے۔

گزشتہ ماہ نومبر میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے جنگلی تیندوے کی موجودگی کے باعث الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی آبادی اورسیاحوں کو آمدورفت میں احتیاط کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسلام آباد

leopards

Wildlife Management Board