Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گِل کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

مقدمہ ملکی ادارے کیخلاف نفرت،اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا
اپ ڈیٹ 06 دسمبر 2022 01:17pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف کراچی کے تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بریگیڈ تھانے میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں یہ مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کیخلاف نفرت انگیز تقریرکی۔

متن میں مزید کہا گیا ہے کہ شہبازگل عوام کو ادارے کے افسران کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔

pti

karachi

shahbaz gill

FIR against Shahbaz Gill