عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانےکی کارروائی کا آغاز
الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے معاملے پر عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسدعمر نے اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے کیس تیرہ دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اسد عمرکا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر پوچھا جائے گا نوٹس کیوں جاری کیا گیا، تحریری طور پر آگاہ کیا جائے کہ 13 دسمبرکو کیوں بلایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کس پر بنیاد پرعمران خان کوپارٹی سربراہی سے ہٹانے کے لیے خود کارروائی کا آغاز کرسکتا ہے۔ عمران خان کوپارٹی سربراہی سے ہٹانا کسی کی ذاتی خواہش یا ایجنڈا ہوسکتا ہے لیکن قانونی طور پر ممکن نہیں۔
Comments are closed on this story.