Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتال میں شراب نوشی اور رقص

صفائی ستھرائی کے انچارج میر علی کی جانب سے کمرے میں بیٹھ کر شراب پینے کا واقعہ
شائع 05 دسمبر 2022 05:21pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئے مریض رل رہے ہیں تو دوسری جانب ہسپتال میں شراب پی کر رقص کیا جانے لگا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انچارج میر علی کی جانب سے کمرے میں بیٹھ کر شراب پینے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

شراب پی کر محو رقص ہونے کے اس واقعہ نے ہسپتال انتظامیہ پر کئی سوالات اٹھا دئیے ہیں، واقعے پر شہریوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Okara

District Hospital