Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حاملہ خاتون کے قتل پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کیخلاف مقدمہ

مقتولہ کے قتل کے بعد ملزمان روپوش۔
شائع 05 دسمبر 2022 04:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیاپور تھانہ سٹی کی حدود میں دل خراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں سات ماہ کی حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر مار دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھاٸی کی مدعیت میں شوہر اور سوتیلے بیٹے کے خلاف درج کیا ہے۔

تھانہ سٹی دنیاپور کی حدود بستی نور پیر میں سات ماہ کی حاملہ خاتون نسیم اختر عرف فائزہ کی گھر سے نعش برآمد ہوئی۔

مقتولہ کے بھائی حسن رضا نے پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ چار روز قبل یکم دسمبر کو میری ہمشیرہ نسیم اختر عرف فائزہ کو اس کے شوہر شاہد اکرم اور سوتیلے بیٹے دانش نے پانی میں کرنٹ چھوڑ کر مار ڈالا۔

ایف آئی آڑ میں بتایا گیا کہ ملزم شاہد اکرم کی ہمشیرہ بچے کی پیدائش پر اور سوتیلا بیٹا دانش باپ کی دوسری شادی پر خوش نہ تھے۔

پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں شوہر اور اس کے سوتیلے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا، اور مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔

مقتولہ کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی، ملزم شاہد اکرم کی پہلی بیوی سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

پولئیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل کے بعد ملزمان روپوش ہو چکے ہیں، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Dunyapur

Pregnant woman murder