Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف سیکرٹری پنجاب نے پھرچھٹی کی درخواست دیدی

کامران افضل کی پہلے سے لی گئی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے
شائع 05 دسمبر 2022 01:18pm

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کو ایک مرتبہ پھر130 روز کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔

کامران علی افضل کی پہلے سے لی گئی ایک ماہ کی چھٹی 6 دسمبر کو مکمل ہورہی ہے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ آسٹریلیا جانا چاہتا ہوں، 130 روزکے لیے چھٹی کی درخواست فوری منظورکی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی پہلے ہی ایک ایک ماہ کی دو بار چھٹی منظور کرچکے۔

انہوں نے عبداللہ خان سنبل کو قائمقام چیف سیکرٹری کے طورپر کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

Punjab Chief Secretary

kamran ali afzal