کراچی: 6 فائربریگیڈ افسران کے قتل کا ملزم جیل سے دھمکیاں دینے لگا
کراچی میں فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل میں گرفتارملزم جیل سے بذریعہ موبائل فون فائراسٹیشن عملے کو دھمکیاں دینے لگا۔
محکمہ فائربریگیڈ کے افسران نے اس حوالے سے شکایتی درخواستیں رینجرز، پولیس اور سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردی ہیں۔ درخواستوں کے متن کے مطابق ملزم فائراسٹیشنز کے سرکاری نمبروں پرکال کرکے دھمکیاں دے رہا ہے۔
کورنگی فائراسٹیشن حملے کا ملزم بلال ظفرفارقی پر فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث فائرمین اور اسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہیں ملزم کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ باہر آنے دو تم سب کا نمبر بھی لگ چکا ہے۔
ملزم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے میرے خلاف ہونے کی کوشش کی، تو اسے بھی اوپر روانہ کر دوں گا۔ ملزم نے ماہ اکتوبر میں کورنگی فائر بریگیڈ کے دفتر پر فائرنگ کرکے فائر برگیڈ اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔
Comments are closed on this story.