Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور کے خواجہ سرا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پرتحفظات کا شکار

خواجہ سراؤں کو ہر تین ماہ بعد رقم دی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 11:22am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ہر خواجہ سرا کو ماہوار 7 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کے خواجہ سراؤں نے اعلان کو محض اعلان قرار دے دیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی کئی بار اعلانات کیے گئے لیکن آج تک 1 پیسے کی مدد نہیں کی گئی۔

زیادہ تر خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اعلان تو کرتی ہے لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا، اس بار صرف اعلان نہیں عمل بھی کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے (بی آئی ایس پی) کے ذریعہ پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بینظیر کفالت کے تحت خواجہ سراؤں کو ہر تین ماہ بعد 7 ہزار روپے دئیے جائیں گے، تمام خواجہ سرا (بی آئی ایس پی) کے لوکل تحصیل دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے رجسٹریشن شدہ خواجہ سراؤں کو اگر یہ رقم نہیں مل رہی، تو وہ اپنی اپیل درج کرسکتے ہیں۔ اپیل پر مطلوبہ معیار کے مطابق اہل خواجہ سراؤں کو یہ رقم دی جا سکے گی۔

فیصل کریم نے کہا کہ بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لیے نادرا میں بطور خواجہ سرا اندراج لازمی ہے، سہ ماہی قسط کی ادائیگی ڈیٹا کی تصدیق کے بعد بذریعہ بینک کی جائے گی۔

bisp

benazir income support program

Transgenders