Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برمنگھم: چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قتل کا ملزم گرفتار

دو سفید فام کم عمر نوجوانوں نے استخار کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔
شائع 04 دسمبر 2022 11:50pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چاقو حملے میں جاں بحق پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث ایک مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

چوالیس سالہ مقتول محمد استخار برمنگھم میں ٹیکسی چلاتے تھے، جنہیں مبینہ طور پر دو سفید فام کم عمر نوجوانوں نے چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے محض ٹیکسی کا کرایہ مانگنے پر ٹیکسی ڈرائیور استخار کی جان لی۔

پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

birmingham

Taxi Driver Murder

Pakistani Taxi Driver

Istakhar