Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج، دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

آزاد امیدواروں نے دیگر تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شائع 04 دسمبر 2022 07:41pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سرکاری نتائج جاری کئے جاچکے ہیں جن کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف 244 نشستیں لے کر سیاسی جماعتوں میں سب سے آگے ہے، جبکہ 246 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 133 نشستوں کے ساتھ سیاسی جماعتوں میں دوسرے نمبر پر آگئی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی 118 اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی 28 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

جماعت مسلم کانفرنس بھی 28 نشستیں حاصل کرسکی، تحریک لبیک اور جماست اسلامی نے سات سات نشستیں حاصل کیں، جبکہ جمعیت علماء اسلام کے حصے میں تین نشستیں آئیں۔

azad kashmir

local bodies election

نتیجہ