Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان : کوئلے کی کان میں دھماکا، 6 کان کن جاں بحق

دھماکا کان میں زہریلی گیس بھرنے کے باعث پیش آیا
شائع 04 دسمبر 2022 08:40am
دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی
دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے، دھماکے کے باعث کان بیٹھ گئی۔

ہفتے کے روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ترخ تنگی مائنز ایریا میں قائم کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔

اطلاع ملتے ہیں پی ایم ڈی سی، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر امداد ی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق 8 گھنٹے تک جاری طویل ریسکیو آپریشن کے بعد 6کان کن مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

جاں بحق کان کنوں کی شناخت سرفرازاحمد، غنی الراحمان، باچاخان، رحمان اللہ، نجیب اللہ اور نصیب گل کے نام سے ہوئی ہے، تمام افراد کا تعلق خیبر پختوا کے مختلف اضلاع سے ہے ۔

مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ مقامی کوئلہ کانوں میں احتیاطی تدابیر نہ ہونے اور سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں جبکہ کوئلہ کانوں میں جب بھی کوئی حادثہ رونماہوتا ہے تو طبی سہولیات نہ ہونے کے باعث بھی مزدوروں کی موت ہوجاتی ہے ۔

دوسری جانب مائنز انسپکٹر نے غفلت برتنے پر کان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ۔

بلوچستان

death casualties

Coal Mines