Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا نام فائنل کرلیا، اگلے ہفتے مقرر کرنے کا امکان

اگلے ہفتے شہرِ قائد کا نیا ایڈمنسٹریٹر مقرر ہونے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 03 دسمبر 2022 08:59pm
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس۔ فوٹو — فائل
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اجلاس۔ فوٹو — فائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لئے بلآخر نام فائنل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا نام فائنل کر لیا، ایم کیو ایم کی جانب سے سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم کا نام بطور کراچی ایڈمنسٹریٹر فائنل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد عبدالوسیم کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جن کا نام پیپلز پارٹی قیادت کو بھی بھجوادیا گیا اور وہ اگلے ہفتے شہرِ قائد کے ایڈمنسٹریٹر مقرر ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب پی پی رہنما سعید غنی کا آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیوایم سے پچھلے 8 مہینے سے مشاورت چل رہی ہے جو تقریباً پورا ہوگیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر ان کا ہو، اسی لئے شہر قائد کا ایڈمنسٹریٹر متحدہ کا لگا دیا جائے گا۔

administrator karachi

karachi

PPP

MQM Pakistan