Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: انجن آئل کی دکان میں ڈکیتی کی ویڈیو منظرعام پر

ملزمان لوٹ مار کے بعد با آسانی فرار ہوگئے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2022 12:41pm
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ اسکرین گریب
ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ اسکرین گریب

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس بے بس نظرآتی ہے۔

کیفے پیالہ کے قریب اِنجن آئل کی دُکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 3 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظرعام پرآگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر 3 ملزمان دُکان پرآتے ہیں اور آتے ہی دکاندار کا بٹوہ جیب سے نکال لیتے ہیں۔

ایک ملزم بٹوے سے پیسے نکالنا شروع کرتا ہے اور دیگر 2 ملزمان دُکان کی تلاشی لینا شروع کردیتے ہیں ۔

لوٹ مار کے بعدملزمان با آسانی فرار ہوجاتے ہیں۔

Street Crimes

Karachi Crime