Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے ایم کیوایم کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی

ایم کیو ایم کے مطالبات کا جلد کوئی حل نکل جائے گا، پیپلز پارٹی
شائع 02 دسمبر 2022 06:59pm
ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں کی کراچی میں ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
ایم کیو ایم اور پی پی رہنماؤں کی کراچی میں ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

کراچی: سندھ حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پی پی پی اور ایم کیو ایم کے وفود کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مطالبات کا جلد کوئی حل نکل جائے گا جب کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندوں میں رد و بدل اور شہری حکومت کے اداروں کو مالی اختیارات دینے کی بات کر رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ اُمید ہے سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل ان کے مطالبات مان لے گی۔

karachi

PPP

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election