Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کمیٹی کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارشات ، پنجاب کے ارکان کی مخالفت

تاریخ کا فیصلہ عمران خان خود کریں گے
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 01:28pm
تصویر: آئی این پی
تصویر: آئی این پی

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق سفارشات تیارکرلیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں اسمبلیاں 20 دسمبر تک تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید ، حماد اظہر، اعجازچوہدری اور دیگرارکان شریک ہوئے ۔

جہاں بیشتر نے 20دسمبرتک اسمبلیاں تحلیل کرنےکی سفارش کی وہیں کچھ ارکان ایسے بھی تھے جنہوں نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنےکامشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے ارکان کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیاسی کارڈزکھیلتے ہوئے ٹائمنگ کومدنظررکھاجائے۔

ارکان کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل ایسے وقت کی جائے جب وفاق اور دو صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دباؤ بڑھانا ممکن ہو۔ اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹینڈرز ہوچکے ہیں جبکہ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جائے کہ متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

پارلیمانی بورڈزکےاجلاسوں کےبعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے۔

اس سے قبل خبرسامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغازکر تے ہوئے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل دینے پرکام شروع کردیا ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین ریجنز وسطی، جنوبی اور بالائی پنجاب پر مبنی بورڈز تشکیل دیے جائیں گے جن کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔ اس کے علاوہ بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں مرحلہ وار ہوگا۔

pti

PDM

imran khan

Assembly Dissolve

Punjab Assembly dissolve

KP Assembly dissolve