Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں گوگل ایپس استعمال کرنے والوں کے لیےخوشخبری

وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی
شائع 01 دسمبر 2022 12:05pm

صارفین کے لیے اچھی خبریہ ہے کہ پاکستان میں گوگل ایپس کی خدمات بند نہیں ہورہیں۔

وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مانتے ہوئے گوگل سروسز کو ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے کرنے پرحامی بھرلی ہے۔

اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پرعملدرآمد مؤخر کرنے کی ہدایت کردی گئی، مرکزی بینک گوگل ادائیگی کرے گا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیرآئی ٹی امین الحق نے کہا کہ اب پاکستان مین پیڈ گوگل سروسزبند نہیں ہوں گی اور ادائیگیاں شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی۔

امین الحق نے بتایا کہ اس حوالے سے باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کو ہدایت کردی ہے کہ ایک ماہ تک پالیسی پر عملدرآمد مؤخر کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پرعملدرآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی مرکزی بینک کی جانب سے انٹرنیشنل سروس فراہم کرنے والوں کو3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرزکی عدم ادائیگی کے باعث پاکستان میں موبائل صارفین یکم دسمبرکو گوگل پلے اسٹور کی سروسز سے محروم ہوجائیں گے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرامین الحق نےپاکستان میں گوگل پلے اسٹوربند ہونے سے متعلق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط بھیجاتھا جس میں درخواست کی گئی تھی کہ کہ مرکزی بینک کو گوگل کو فوری ادائیگی کی ہدایت کریں ورنہ نا صرف معاملات خراب بلکہ پاکستان کی ساکھ متاثر بھی متاثر ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سروسز معطل ہونے پر پاکستانی صارفین کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے پر گوگل اور دیگر بین الاقوامی ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔

STATE BANK

google play store

Syed Aminul Haque

GOOGLE APPS