Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقاتیں، عہدہ سمبھالنے پر مبارکباد

امید ہے آپ کی قیادت میں فوج چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں نمٹے گی، شہباز شریف
شائع 30 نومبر 2022 05:33pm
شہباز شریف کی جنرل عاصم منیر سے وزیراعذظم ہاؤس میں ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
شہباز شریف کی جنرل عاصم منیر سے وزیراعذظم ہاؤس میں ملاقات۔ فوٹو — سوشل میڈیا
عارف علوی اور آرمی چیف کی ایوان صدر میں ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ایوان صدر
عارف علوی اور آرمی چیف کی ایوان صدر میں ملاقات۔ فوٹو — اسکرین گریب/ایوان صدر

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف سے ملقات میں انہیں عہدہ سمبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک فوج کی قیادت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں فوج چیلنجز سے مزید بہتر انداز میں نمٹے گی۔

وزیراعظم کا جنرل عاصم منیر سے کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج کے کردار پر قوم کو فخر ہے۔

دوسری جانب ایوان صدر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صدر مملکت سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

خیال رہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس کی عہدے سمبھالنے کے بعد یہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے پہلی ملاقاتیں ہیں۔

Shehbaz Sharif

COAS

اسلام آباد

Arif Alvi

Army Chief General Asim Munir