Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل دینے پر کام شروع
شائع 30 نومبر 2022 04:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل دینے پر کام شروع کردیا ہے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تین ریجنز پر مبنی بورڈز تشکیل دئیے جائیں گے۔

بورڈز کو وسطی، جنوبی اور بالائی پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریز شامل ہوں گے۔

بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں مرحلہ وار ہوگا۔

imran khan

general elections

Fuel Adjustment

Parliamentary Board

Tickets Distributions