Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت سے 97 افراد پر مشتمل وفد سادھو بیلہ سکھر پہنچ گیا

پاکستان میں جس طرح اقلیتوں کی مکمل آزادی ہے، بھارتی یاتری
شائع 30 نومبر 2022 01:18pm

بھارت کے شہر رائے پور سے 97 افراد پر مشتمل وفد سنت یوڈسٹر لال کی قیادت میں سادھو بیلہ سکھر پہنچ گیا۔

رائے پور بھارت کے سب سے بڑے مندر کے سنت یوڈسٹر لال کی قیادت میں 97 رکنی وفد سادھو بیلہ سکھر پہنچا، جہاں وفد نے مندروں میں پوجا پاٹ کی۔

ہندو پنچائت سکھر کی جانب سے ویلکم پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا، وفد نے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

بھارتی مہمانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جس طرح اقلیتوں کی مکمل آزادی ہے، ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

Sukkur

Sadh Belo Sukkur

Indian Delegation