Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ریپ کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے نے طلاق دلوا دی‘

ملزم دنیال صغیر کو خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا۔
شائع 30 نومبر 2022 12:01pm
گرفتار ملزم صغیر
گرفتار ملزم صغیر

جہلم میں خاتون سے ریپ اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دنیال صغیر کو خاتون کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، ملزم خاتون سے زبردستی ریپ اور بلیک میل کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ایف آئی آر میں کہا ہے کہ میرے شوہر بیرون ملک میں رہتے تھے ان کا کزن دانیال روز ہمارے گھر آتا تھا، ایک دن دانیال نے مجھے نشہ آور گولیاں کھانے میں ملا کر زبردستی زنا کیا اور ویڈیو بنائی،س کے بعد مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے کہا کہ میرے خاوند جب بیرون ملک سے واپس پاکستان آئے تو دانیال نے کہا میرے ساتھ چلو، میرے انکار کرنے پر ملزم نے ساری ویڈیوز میرے شوہر کو بھیج دیں، جس پر میرے خاوند نے مجھے طلاق دے کر گھر سے نکال دیا۔

خاتون کے مطابق طلاق کی وجہ سے میری رشتے داروں میں بہت بدنامی ہوئی ہے، اب الزام عالیہ (ملزم) نے دھمکی دی تھی کہ اب میں تمہاری ساری ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گا، ملزم مجھے جان سے مارنے کی دھکمیاں بھی دیتا ہے جو قابل جرم ہے اور پولیس کے زمرے میں آتا ہے۔

Blackmail

Woman

Jhelum